منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شہری سہولتیں بہتر بنانے کیلئے نیا پروگرام شروع کرنیکا اعلان،22 ارب مختص کرنے کا فیصلہ

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں ساہیوال ڈویژن اور سرگودھا ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی-4گھنٹے میراتھون سیشن میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں، ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگوہوئی۔وزیراعلیٰ ہر رکن اسمبلی کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا-اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو عوامی مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔وزیراعلیٰ اراکین اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات خودنوٹ کرتے رہے-

وزیراعلیٰ نے عوامی مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھکر اور میانوالی میں نئی یونیورسٹیاں تعمیر کریں گے-نئے بجٹ میں دونوں یونیورسٹیو ں کے لئے فنڈز مختص کر دئیے ہیں -صوبے کے ہر شہر کی ترقی چاہتا ہوں،جس ضلع میں یونیورسٹی نہیں ہے ہر اس ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے-پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے نئے بجٹ میں زیادہ فنڈز رکھے گئے ہیں – انہوں نے کہا کہ میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بھی بنایا جائے گا-سرگودھا اور بھکر کوشہروں کی ترقی کے ورلڈ بینک کے پروگرام میں شامل کیا گیاہے-دور دراز اضلاع کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالو ں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیاجائے گا-وزیراعلیٰ نے شہری سہولتیں بہتر بنانے کے لئے نیا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کے لئے تقریباً 22ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں اوراس پروگرام کے تحت شہروں میں صفائی کے نظام،پینے کے صاف پانی کی فراہمی او رسیوریج سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا-انہوں نے کہاکہ بندہونے والی واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کے لئے اقدامات کریں گے – وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کے مطالبے پر ضلع بھکر میں دریا کے کٹاؤ کے باعث اراضی کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور محکمہ آبپاشی کوہدایت کی کہ دریا کے کٹاؤ کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں –

انہوں نے کہاکہ میانوالی میں ٹرانسپورٹ نظام بہتر بنانے کے لئے بہت جلد نئی بسیں فراہم کی جائیں گی-ریسکیو 1122 کی سروسز کا دائرہ کار نچلی سطح پر پھیلایا جا رہاہے-وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122 کی مکمل ہونے والی عمارتوں کو جلد سے جلد فنکشنل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مکمل ہونے والی عمارتوں میں ریسکیو 1122کی سروسز جلد شروع کرنے کیلئے ضروری آلات اور عملہ ترجیحی بنیادوں پر مہیا کیاجائے گا-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لنگر والہ پل سے ملحقہ آبادیوں کو ممکنہ سیلاب سے بچانے کے لئے ہنگامی طورپر اقدامات کئے جائیں –

وزیراعلیٰ نے پانی کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ ضلع کی سطح پر کمیٹیاں بنا کر پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے اور رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے-وزیراعلیٰ نے سبزی منڈیوں اور غلہ منڈیوں کے حوالے سے زیر التوا کیسوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ زراعت 3روز کے ا ندر تمام کیسوں کی رپورٹ پیش کرے-انہوں نے کہاکہ ”نیاپاکستان منزلیں آسان پروگرام“ کے تحت ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں 270کلو میٹر طویل دیہی سڑکیں تعمیر ہوں گی اور اس پروگرام کے تحت دونوں ڈویژن کے لئے 3ارب روپے مختص کئے گئے ہیں -سرگودھا او رساہیوال ڈویژن میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لئے مزید اقدامات اٹھائیں گے-

وزیراعلیٰ نے اضلاع میں بڑے سرکاری گھروں کی تفصیلات طلب کرلیں اور کہاکہ بڑے گھروں کی جگہ چھوٹے گھر بنانے اور ان کے بہترین استعمال کے حوالے سے جامع تجاویز پیش کی جائیں -انہوں نے کہاکہ عوام نے جو مینڈیٹ دیاہے اس کی لاج رکھیں گے – سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا اور پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں۔قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم اور زیادتی روا رکھی گئی۔ ماضی کے ادوار میں ذاتی تجوریاں بھری گئیں اور عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے رہے۔ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

نیا پاکستان عام آدمی کا پاکستان ہے اور ہم قومی وسائل کو عوام کی امانت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اراکین اسمبلی سے ملاقات اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا اور اراکین اسمبلی کی تجاویز اورسفارشات پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے اپنے حلقے کے مسائل،تجاویز اور سفارشات سے فرداً فردا ًآگاہ کیا-اراکین اسمبلی نے بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی-اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک ا نصاف کی حکومت نے مشکل حالات میں عوامی بجٹ پیش کیاہے- منتخب نمائندوں سے مشاورت کی روایت شاندار ہے اورہر حلقے کے مسائل سے وزیراعلیٰ کا بذات خود آگاہی حاصل کرنا تبدیلی کاآئینہ دار ہے- صوبائی وزراء انصر مجید خان، ملک نعمان لنگڑیال،سید صمصام بخاری، چیف وہپ پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ،سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن کے کمشنرز، آر پی اوز کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…