بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی نے (ن) لیگ کے مقابلے میں انتظامی خرچ میں 730 ارب روپے کااضافی خرچہ کیا،کیا نیازی اس پر کمیشن بنائینگے؟حمزہ شہبا ز نے گیند حکومتی کورٹ میں ڈال دی

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ جمہوری روایات باقی رہنی چاہیں مگر اس حکومت میں جمہوری روئیے ختم ہورہے ہیں ۔اسمبلی کی روایات کر برقرار رہنا چاہیے، انسان جب سب کچھ خود کو بڑا سمجھنے لگے تو پھر جمہوری روئے ختم ہو جاتے ہیں، معیشت سسکیاں لے رہی اور ڈوب رہی ہے۔

ملوں سے لوگ بے روزگار ہورہے ہیں، معیشت ڈوب رہی ہے، حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لے، وہ وقت دور نہیں جب قوم ان کا محاسبہ کرے گی ۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمز ہ شہباز نے کہاکہ حکومت گرفتاریوں میں لگی ہوئی ہے اور صبح شام جھوٹ بول رہی ہے۔اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ مردہ معیشت میں اللہ تعالی ہی جان ڈال سکتا ہے حکومت کی ناسمجھی نے ایسے صورتحال پیدا کردی سرمایہ کاری باون فیصد کم ہو گئی ہے قرضوں پر کمیشن بنائوں گا پانچ ہزار ارب قرضہ لیا دو ہزار ارب روپے کی ڈی ویلیویشن پر خرچ کیا وہ کہاں گیا 37 فیصدروپے کی قدر کم ہوئی ۔شرح آمدن تین فیصد، مہنگائی نو فیصد تک چلی گئی۔ بلٹ پروف گاڑی اور بھینسیں بیچ کر کچھ نہیں کر پائے۔ ن لیگ کے مقابلے میں انتظامی خرچ میں سات سو تیس ارب روپے کااضافی خرچہ کیا نیازی اس پر کمیشن بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جب خطاب کرتے ہیں سٹاک مارکیٹ دو سو فیصد گراوٹ میں چلی گئی چھ ارب آئی ایم ایف سے قرضہ لینا ہے عوام پر ٹیکس، گیس بجلی ریٹ میں اضافہ کرکے عوام کی زندگی قیامت برپا دی ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہواپاکستان گرے لسٹ میں ہے آج امریکہ نے آئی ایم ایف کو کہا پاکستان کو ایک پائی نہیں دینی جب تک وعدے پورے نہیں کرتا۔سی پیک میں پچاس ارب ڈالر سے لوڈ شیڈنگ ختم کی۔انہوں نے کہا کہ عمران شاباش عمرایوب کو نہیں نوازشریف کو دو جس نے کوئلے اور ایل این جی کے منصوبے لگے حمزہ شہباز، نوازشریف، آصف زرداری، خواجہ سلمان رفیق خواجہ سعد رفیق کو گرفتارکرلیا اب تو کچھ کرکے دکھائو عمران نیازی پیسہ بھاگ گیا دو سو ارب تو کیا پھوٹی کوڑی لگانے کو کوئی تیار نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…