بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سابقہ حکومتوں نے پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر ترقی کے سفر سے محروم رکھا،وزیراعلیٰ پنجابعثمان بزدار

datetime 18  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ سے بہاولپور ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات،عثمان بزدار فرداً فرداً ہر رکن اسمبلی کی نشست پر گئے اور مصافحہ کیا اراکین ا سمبلی کی نامساعدمعاشی حالات کے باوجود عوام دوست اور بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد، سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر ترقی کے سفر سے محروم رکھا گیا:عثمان بزدار ۔

”نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام“کے تحت بہاولپور ڈویژن کے دیہی علاقوں میں کارپٹڈسڑکیں بنائی جائیں گی کھلی کچہریوں میں متعلقہ ایم پی ایز کی شرکت یقینی بنائی جائے،اراکین اسمبلی کی عزت و احترام میں کمی نہیں آنے دیں گے جنوری تک 115نئے اراضی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائیگا،دور دراز علاقوں میں 26موبائل اراضی سنٹرز بھی فراہم کئے جا رہے ہیں پنجاب حکومت2ہزار سپیشلسٹ ڈاکٹرز بھرتی کر رہی ہے،شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے بورڈ آ ف گورنرز کی تشکیل فوری مکمل کرنے کی ہدایت سابق دور میں رحیم یار خان اوربہاولنگرمیں سیوریج نظام کی ناقص تعمیر کے حوالے سے اراکین اسمبلی کی شکایات کا فوری نوٹس چیف منسٹر انسپکشن ٹیم سے تحقیقات کرانے کی ہدایت، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی میں عوام کے خون پسینے کی کمائی ضائع نہیں ہونے دوں گا:وزیراعلیٰ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹسدانیال راٹھور کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت، ملتان میں شدید بارش سے مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوسلاہور18 جون:وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدا ر سے آج وزیراعلیٰ آفس میں بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ فرداً فرداً

ہر رکن صوبائی اسمبلی کی نشست پر گئے اوران سے مصافحہ کیا- ملاقات کے دوران بہاولپور ڈویژن کی ترقی، عوام کی خوشحالی کے منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اراکین ا سمبلی نے نامساعدمعاشی حالات کے باوجود عوام دوست اور بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی -اراکین پنجاب اسمبلی نے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے صوبہ پنجاب کے عوام کی پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے اورتاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کے لئے ترقیاتی بجٹ کا 35فیصدمختص کیاگیاہے اورموجودہ حکومت کے دور میں جنوبی پنجاب سمیت پسماندہ علاقے ترقی کے دھارے میں شامل ہوں گے-انہوں نے کہاکہ اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کے سلسلے کا دوبارہ آغاز

خوش آئند ہے اوراس مثبت اقدام پر آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں -وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اراکین اسمبلی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر ترقی کے سفر سے محروم رکھا گیا لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت نے دور دراز علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا ہے-”نیا پاکستان منزلیں

آسان پروگرام“کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں -بہاولپور ڈویژن میں اس پروگرام کے تحت اراکین اسمبلی کی نشاندہی پر دیہی علاقوں میں کارپٹڈسڑکیں بنائی جائیں گی-انہوں نے کہاکہ ضلع او رتحصیل کی سطح پر کھلی کچہریوں میں متعلقہ ایم پی ایز کی شرکت یقینی بنائی جائے-بہاولپور میں اسلامیہ یونیورسٹی او رویٹرنری یونیورسٹی کے لئے وائس چانسلرز کا تقرر جلد کیا جا رہاہے-اراکین اسمبلی کی عزت و احترام میں کمی نہیں آنے دیں گے –

آپ کے مسائل ذاتی طو رپر حل کروں گا-چولستان،تھل اور ڈیرہ غازی خان و راجن پور کے قبائلی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے لئے سولر پینلز فراہم کرنے کا جائزہ لیا جا رہاہے -وزیراعلیٰ نے شوگر سیس کے فنڈز کی فراہمی کے عمل کو آسان بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ سابق حکمرانوں نے سڑکوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے لئے کبھی کوئی رقم مختص نہیں کی لیکن ہماری حکومت نے

نئے مالی سال کے بجٹ میں اس مقصد کے لئے خطیر فنڈز رکھے ہیں – انہوں نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت اراضی سنٹرز کا دائرہ کار بتدریج تما م شہروں تک وسیع کیاجائے گا-جنوری تک صوبے کے مختلف علاقوں میں 115نئے اراضی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا-دور دراز علاقوں کے لئے 26موبائل اراضی سنٹرز بھی فراہم کئے جا رہے ہیں،

اسی طرح پنجاب حکومت2ہزار سپیشلسٹ ڈاکٹرز بھرتی کر رہی ہے تاکہ ان ڈاکٹرز کی بھرتی سے دوردراز علاقوں کے ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی دور کی جا سکے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سابق دور میں رحیم یار خان اوربہاولنگرمیں سیوریج نظام کی ناقص تعمیر کے حوالے سے اراکین اسمبلی کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم سے تحقیقات کرانے کی

ہدایت کی اور کہاکہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی-انہوں نے کہاکہ میں عوام کے خون پسینے کی کمائی ضائع نہیں ہونے دوں گا اور فلاح عامہ کے منصوبوں میں معیاری کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا -انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی بھی ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کریں اور قومی وسائل کا درست استعمال یقینی بنائیں –

عثمان بزدار نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے بورڈ آ ف گورنرز کی تشکیل فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی اور بہاولنگر اور رحیم یار خان میں محکمہ آبپاشی کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا حکم بھی دیا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ پانی چوری کے واقعات روکنے کے لئے موثر مہم چلائی جائے-وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کی سفارش پر منچن آباد شہرکے طلبہ و طالبات کے لئے

ماسٹر ڈگری کی کلاسوں کے اجراء کی ہدایت کی -وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ لیاقت پور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ٹراما سنٹر بنایا جائے گا-ہیڈ سلیمانکی تا منچن آباد روڈ اور بہاولنگر تا پاکپتن روڈ بنانے کا جائزہ لیں گے -اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کی سفارشات اور مسائل سن کر موقع پرعملدرآمد کے احکامات جاری کئے۔صوبائی وزراء سمیع ا للہ چودھری، ہاشم جواں بخت،

شوکت لالیکا، بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کے اراکین ا سمبلی،چیف وہپ پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ، چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر بہاولپور ڈویژن، آرپی او بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگراور بہاولپور کے ڈپٹی کمشنر زاو رڈی پی اوز بھی اس موقع پر موجود تھے-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور نیوز اور روزنامہ ”دنیا“ کے رپورٹر دانیال راٹھور کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ فائرنگ کے ذمہ دار افرادکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ملتان میں شدید بارش کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ملتان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے-وزیراعلیٰ نے جاں بحق افرادکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا ا ظہار کیاہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے ا فراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں –

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…