منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے 15 اراکین قومی اسمبلی کے رابطے ،ن لیگ کے دعویٰ پرحکومتی ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 15 اراکین قومی اسمبلی ن لیگ سے رابطے میں ہیں۔ایک انٹرویومیں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ تحریک انصاف کے ارکان کو ہم نے نہیں بلایا وہ خود آئے ہیں اور کہہ رہے ہیں اور بھی ارکان ہمارے ساتھ ہیں۔بلاول بھٹو کے اعجاز شاہ پر سازش کے الزام پر شاہد خاقان عباسی نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا نہیں لگتا۔اپنی ممکنہ گرفتاری پر ردعمل دیتے

ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب حکومت کا بغل بچہ ہے یا حکومت نیب کی پستول والے وزیر فیصل واوڈا نے میری گرفتاری کا کہا ہے انہیں کس نے بتایا۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ انہیں پستولوں والوں سے ڈر لگتا ہے۔دوسری جانب فواد چوہدری نے اس دعویٰ کی تردید کر دی۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ہماری مہربانی ہے کہ ن لیگ بطور پارٹی اب تک قائم ہے ہم نے پنجاب میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی۔اتحادی کی ناراضی پر فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں، بجٹ پاس ہوجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…