اسلا م آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ آصف زر داری اور فریال تالپور کی ضمانت مسترد کرنے کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ پیر کوآصف علی زرداری کی ضمانت منسوخی کا تحریری
حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ آصف زرداری کو دی جانے والی عبوری ضمانت منسوخ کی جاتی ہے۔ حکم نامے میں کہاگیاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ ضمانت مستردکرنے کی وجوہات بعدمیں جاری کریگی۔