پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

 اپوزیشن کی اے پی سی کا فیصلہ ماننے کے پابند نہیں،حکومت مخالف تحریک میں پہلے ہی دراڑ پڑ گئی، اسفند یار ولی  نے بڑا اعلان کردیا

datetime 9  جون‬‮  2019 |

چارسدہ (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان قبائلی علاقوں کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں تب ہی وہاں امن آسکتا ہے، اگر مہنگائی کا طوفان اسطرح جاری رہا تو انقلاب کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔اتوار کو چارسدہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں حکومت کے خلاف ہونے والی اپوزیشن کی اے پی سی کا فیصلہ ماننے کے پابند نہیں

لیکن 14 جون کو ججز کے خلاف ریفرنس ایشو پر ہم وکلا اور اپوزیشن کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گے۔سربراہ اے این اپی نے کہا کہ ہر بات پر یو ٹرن لینا کپتان کا خاصہ ہے، اس حکومت نے جتنے قرض لیے ہیں اس کی مثال 70 سال میں نہیں ملتی، وزیر اعظم غریب عوام کے پیسوں سے نا صرف عمرے پر گئے بلکہ اپنے اہل و عیال اور سارے صوبوں کے وزیر اعلی کو بھی عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ موجودہ حکومت میں جن محترمہ کو وزیر اطلاعات رکھا گیا ہے وہ پچھلی حکومتوں میں بھی شامل تھیں اور آج کہہ رہی ہیں کہ یہ سارے مسائل سابق حکومتوں کی وجہ سے ہیں۔وزیرستان میں امن و امان کی خراب صورت حال پر اسفندیار ولی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے افسران کی شہادت کی پر زور مذمت کرتے ہیں، جس پر بھی تشدد ہو ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں جو دلخراش واقعہ پیش آیا ہم اس کی جوڈیشل انکوائری اور مرکزی ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قبائلی علاقوں کے عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن ابھی تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نشستوں کے حوالے سے بل سینیٹ میں پیش نہیں کیا گیا۔ کپتان صاحب خود وزیرستان گئے اور اعلان کیا کہ پی ٹی ایم والوں کے مطالبات جائز ہیں لیکن طریقہ غلط ہے اور اب انہوں نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے، لوگوں کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا نہیں ہوتا تو انہیں غصہ آتا ہے، اب بطور وزیراعظم یہ مسئلہ حل کریں، عمران خان قبائلی علاقوں کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں تب ہی وہاں امن آسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…