کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹیل مل کے ذیلی ادارے پاکستان اسٹیل فیبریکیٹنگ کمپنی لمیٹڈکے 21ملازمین دس ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے یہ ملازمین پریشانی و افلاس کا شکار ہیں،تفصیلات کے مطابق اسٹیل مل کے ملازمین کو مئی تک کی تنخواہوں کی ادائیگی کے باوجوداس کے ذیلی ادارے پی ایس ایف سی ایل کے 21ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں، اسٹیل مل کے ذرائع کے مطابق اسٹیل مل کے
ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لئے 15ارب 80کروڑ روپے کی ایک سمری وزارت خزانہ کوارسال کی گئی ہے جس کی حتمی منظور ی اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی اس تمام پیشرفت کے باوجوداسٹیل مل کا ذیلی ادارہ عدم توجہی کا شکار ہے، ذیلی ادارے کے اکیس ملازمین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ انھیں اسٹیل مل کے کسی ڈیپارٹمنٹ میں ضم کیا جائے ان کی نتخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایاجائے۔