اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے او آئی سی سمٹ کو پاکستان کی شکست قرار دے دیا، سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نے مکہ میں تقریر تو بہت اچھی کی لیکن اعلان مکہ سے کشمیر کا غائب ہو جانا پاکستان کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا ہے مکہ میں پاکستان کشمیر کا مقدمہ ہار گیا میں مکہ سے جھکی جھکی نظروں کے ساتھ واپس آیا ہوں البتہ وزیراعظم صاحب کی نظریں میں نہیں دیکھ سکا۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 27 رمضان
کو مکہ مکرمہ میں ہونے والی او آئی سی کانفرنس میں کشمیر کا ذکر نہیں ہے،کیا یہ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ناکامی نہیں ہے، بھارت او آئی سی کا رکن نہیں لیکن کانفرنس میں صحافیوں کی موجودگی بھی ایک سوالیہ نشان ہے، رپورٹ میں کہاگیا کہ کچھ پاکستانی اخبارات نے لکھا ہے کہ اعلان مکہ میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی روشنی میں حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ اعلان مکہ میں کشمیر کا ذکر ہی نہیں ہے، انہوں نے پورا متن بھی ٹویٹ کیا ہے۔