منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سینٹ اجلاس ،سینیٹرپرویزرشید اور فیصل جاوید کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ تحریک انصاف کے سینیٹر نے جسٹس سجاد علی شاہ سے متعلق کیا کہہ دیا ؟ جانئے

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر پرویز رشید اور تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ جمعہ کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ پارلیمان کو اپنا کام کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ کے پاس مقدمات کے انبار ہیں،عدالت پر حملوں کی تاریخ موجود ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ عدلیہ کے بارے میں بیانات کی تاریخ موجود ہے، اپوزیشن اپنی کرپشن کے دفاع میں لگی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی مسائل پر اپوزیشن کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی ڈیوٹی ہے کہ وہ اپنے لیڈر کو خوش کرنا ہے۔فیصل جاوید نے کہاکہ کمیٹی فیصلہ کرتی ہے ، کمیٹی کے ممبران آج برائے نام اپوزیشن کرنے کے لیے بل کی مخالفت کر رہے ہیں۔فیصل جاوید نے کہاکہ اگر اپوزیشن سے کوئی بات ہوئی تو جو میں کہوں گا تو اس کے لئے تیار رہنا۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ تم دھمکی دے رہے ہو ۔ فیصل جاوید نے کہاکہ بیچ میں مت بولیں۔انہوںنے کہاکہ فیصل جاوید نے کہاکہ یہ جملے کسیں گے تو وہ بات کرنے پر مجبور ہوں گا جو نہیں کرنا چاہتا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ اپوزیشن ججز کی بات کررہی ہے توجسٹس سجاد علی شاہ کی روح نپ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…