اسلام آباد(سی پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کچھ لوگ وزیر اعظم عمران خان کو ہٹانا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وطن عزیز بحرانوں سے گزر رہا ہے اور ایسا لگ رہا ہے معاشی بحران بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ہماری معیشت کی ٹیم اپنے بیگ ساتھ لائی ہے اور اسی طرح واپس چلے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے خزانہ کے وزیر کو رخصت کیا اور پھر کمیٹی کا چئیرمین بنا دیا جبکہ چئیرمین ایف بی آر، گورنر سٹیٹ بنک اور مشیر خزانہ آئی ایم ایف کے کہنے پر لگائے گئے ہیں۔ اس سے زیادہ ہماری کیا توہین ہو گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ بڑے تکبر سے بات کیا کرتے تھے لیکن آئی ایم ایف کے بندے ہماری معیشت پر آکر بیٹھ گئے۔ اس سے برا وقت ہماری معیشت میں کبھی نہیں آیا۔