پہلی حج پرواز کب روانہ ہوگی؟پی آئی اے نے شیڈول جاری کردیا

27  مئی‬‮  2019

کراچی( آن لائن )پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن نے 4جولائی سے حج آپریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے 350خصوصی پروازوں کے ذریعے 78000 حجاج کو مدینہ اور جدہ پہنچائے گی۔ پی آئی اے کا حج آپریشن 5اگست تک جاری رہے گا ۔

جبکہ حجاج کی واپسی کا آپریشن 17اگست سے شروع ہو گا اور 14ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس سال 2لاکھ پاکستانی حج کا فریضہ ادا کریں گے۔مجموعی طور پر 2 لاکھ 16 ہزار 623 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے مرد عازمین کی ایک لاکھ 23 ہزار700 اور خواتین کی 92 ہزار923 درخواستیں ملیں تھیں۔وزارت مذہبی امورکے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت سب سے زیادہ پنجاب سے سب سے زیادہ ایک لاکھ 8 ہزار 6 درخواستیں آئیں ، سندھ سے 49 ہزار 343، خیبرپختونخواسے 40 ہزار 752 اور بلوچستان سے 10 ہزار 258 درخواستیں موصول ہوئیں۔کشمیر سے 2 ہزار 316، فاٹا سے 4 ہزار 314 اور گلگت بلتستان سے 2 ہزار 422 درخواستیں آئیں۔ پہلے قرعہ اندازی میں ایک لاکھ سات ہزارسرکاری سکیم میں سے تین سال ناکام رہنے والے اور اسی سال سے زائد کے سولہ ہزار عازمین کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دے دیا گیا ۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کیلئے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادر ی نے کہا کہ حج میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سب سے انقلابی قدم ہے ۔ابھی سودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2500حجاج کا مزید کوٹہ ملا ہے جس کی قرعہ اندازی جلد کی جائے گی۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق 80 سے 90 سال عمر کے 2 ہزار عازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں، بزرگ خاتون عازمین کے ساتھ 2 معاونین بھجوائے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…