اسلام آباد(سی پی پی)قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس دس جون کو طلب کیا جائیگا جبکہ قومی اسمبلی میں 2019-2020کابجٹ گیارہ جون کو پیش کیا جائیگا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رواں مالی سال کے لیے بجٹ
اجلاس کا شیڈول تیار کرلیا ہے ،دس جون کو اجلاس طلب ہوگااورگیارہ جون کو مشیر خزانہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرینگے۔مجوزہ شیڈول کے مطابق چودہ جون سے بجٹ پر بحث کا آغاز کیا جائیگااوریہ اجلاس تیس جون تک جاری رہیگا۔