پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بھارت کی ترجیح  تجارت ہو سکتی ہے لیکن ہماری  ترجیح کیا ہے؟ پاکستان نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 25  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت  سب سے سلگتا  ہوا مسئلہ، مسئلہ کشمیر  ہے،بھارت کی ترجیح  تجارت ہو سکتی ہے لیکن ہماری  ترجیح کشمیر ہے مذاکرات  کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے بھارتی انتخابات میں پاکستان دشمنی کو   ہوا دی گئی۔

ہفتے کے روز نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات  کے سوا کوئی  راستہ نہیں ہے اور دانشمندی کا تقاضہ ہے کہ تمام تصیفہ طلب مسائل  کو مذاکرات  کے ذریعے پر امن طریقے سے  حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انتخابات کے  دوران  پاکستان دشمنی کو ہوا دی گئی  اور وطن پرستی کا  ماحول بنا کر  انتخابات  میں کامیابی حاصل کرلی۔  لیکن مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال  سب کے سامنے ہے اگر  مذاکرات  نہ کریں اور حالات  کو مزید بگڑنے دیں تو حل  کیسے ہو گا۔  سشما سوراج  سے حالیہ  ملاقات  کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سشما سوراج  مٹھائی  لے کر آئیں اور کہ رہی تھیں  کہ کبھی کبھی  آپ کڑوا  بولتے ہیں  جس پر میں نے جواب دیا کہ میں پاکستان  کا موقف  پیش کرتا ہوں  ہو سکتا ہے وہ آپ کو کڑوا  لگتا ہو شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت سب سے سلگتا مسئلہ، مسئلہ کشمیر  ہے  اس پس پشت نہیں ڈال سکتے ایسا نہیں ہو سکتا  کہ بھارت کی پسند کی چیزوں  پر پہلے مشاورت   ہو جائے  ہو سکتا ہے کہ بھارتی کے لئے تجارت ترجیح ہو  لیکن  ہماری ترجیح  کشمیر ہے۔   شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات  کے سوا کوئی  راستہ نہیں ہے اور دانشمندی کا تقاضہ ہے کہ تمام تصیفہ طلب مسائل  کو مذاکرات  کے ذریعے پر امن طریقے سے  حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انتخابات کے  دوران  پاکستان دشمنی کو ہوا دی گئی  اور وطن پرستی کا  ماحول بنا کر  انتخابات  میں کامیابی حاصل کرلی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…