اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

جاوید اقبال کا نام ن لیگ کے مجوزہ تین ناموں میں شامل نہیں تھا لیکن پھر بھی کیوں بطور وزیراعظم انہیں چیئرمین نیب منتخب کیا تھا،شاہد خاقان عباسی کے انکشافات

datetime 25  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر ان کا چیئرمین نیب کی تعیناتی کا فیصلہ غلط ثابت ہوگا تو وہ قوم سے معافی مانگیں گے۔ ایک انٹرویو میں کہا کہ بطور وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرکے جاوید اقبال کو چیئرمین نیب منتخب کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب تعیناتی کے لیے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا جب کہ جاوید اقبال کا نام مسلم لیگ ن کے مجوزہ تین ناموں میں بھی شامل نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر وقت نے ثابت کیا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کا فیصلہ غلط تھا تو قوم

سے معذرت کر لوں گا۔بھارتی انتخابات میں نریندر مودی کی کامیابی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جو سمجھتا ہے مودی کی جیت سے مسئلہ کشمیر حل ہوگا یہ خام خیالی ہے، پاکستان کو بھارت سے سبق سیکھنا ہے تو یہ سیکھے وہاں الیکشن کیسے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت کچھ کہتے رہتے ہیں ان کی باتوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا، بد نصیبی ہے کہ عمران خان ملک کے وزیراعظم ہیں۔یادرہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کو مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے اکتوبر 2017 میں چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…