اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اورگورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی جس میں کہاگیاہے کہ دوہری شہریت کے حامل افراد کوعوامی عہدہ دینا آئین و قنون کی خلاف ورزی ہے۔ جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے
جس میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ عبدالحفیظ شیخ اوررضا باقر کو دوہری شہریت کی بنا پر نااہل کیا جائے۔سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست منظور کی جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے حقائق کا جائزہ نہیں لیا اورعبدالحفیظ شیخ اوررضا باقر کی تقرری کووفاق کا اختیار قراردیا۔درخواست میں کہا گیا کہ دوہری شہریت کے حامل افراد کوعوامی عہدہ دینا سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ رضا باقر اورحفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کیساتھ مختلف ممالک میں کام کیا ہوا۔دونوں شخصیات دوہری شہریت کی حامل ہیں۔درخواست مولوی اقبال حیدرایڈوکیٹ نے مقصود احمد کی جانب سے دائر کی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے 15 مئی کو درخواست مسترد کر دی تھی۔