موبائل گم کرنے پر کیوں ڈانٹا؟ بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

23  مئی‬‮  2019

لاہور(سی پی پی )لاہور میں بیٹے نے معمولی سی بات پر اپنے حقیقی والد کو موت کی نیند سلادیا۔ لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔لاہور پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ لکھپت میں گزشتہ شب پیش آیاہے۔ مقتول کے والد اور قاتل کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق والد کو ایک موبائل فون گم کرنے پر اپنے بیٹے کو ڈانٹنا مہنگا پڑگیا۔

سترہ سالہ نوجوان نے اپنے ہی والد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق خالد نامی شہری نے اپنے حقیقی بیٹے ساجد کو ڈانٹا تو اس نے طیش میں آکر کوئی وزنی چیز ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔مقتول خالد کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔یاد رہے 25اپریل کو کراچی کے علاقے گڈاپ میں ایک شخص نے مبینہ طور پرفائرنگ کرکے اپنی ماں اور بیوی کو قتل کردیاتھا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…