پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بھارت سمیت مختلف ممالک میں نئے سفیر اور قونصل جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ،تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سمیت مختلف ممالک میں نئے سفیر اور قونصل جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر 18 تعیناتیاں کی جا رہی ہیں امید ہے کہ یہ تمام سفارتکار بہترین سفارتکاری اپنائیں گے اور پاکستان کی تصویر میں بہتری لائیں گے اور خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے طویل مشاورت کے بعد ہمارے خالی اسٹیشنز پر 18 اہم تعیناتیاں کی جا رہی ہیں اور نئے سفیر اور قونصل جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بھارت سمیت مختلف ممالک میں نئے سفیر اور قونصل جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عائشہ عباس خان کو قونصل جنرل نیویارک، سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو بیجنگ میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، معین الحق کو دہلی اور خالد مجید کو قونصل جنرل جدہ تعینات کیا جا رہا ہے،چین کے سفیر اپنی مدت پوری کر چکے ہیں اور ان کی جگہ سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو بیجنگ میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، دہلی کے لیے معین الحق کو فرانس سے دہلی لگایا جا رہا ہے، ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز احمد کو ٹوکیو میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ برسلز، بیلجیم جو یورپین یونین کا مرکز ہے یہاں ظہیر جنجوعہ کو یورپ کے ساتھ اسٹریٹجک توسیعی منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا بہت اہم ملک ہے ملائیشیا میں ایڈیشنل سیکریٹری آمنہ بلوچ کو سفیر لگایا جا رہا ہے جبکہ پرتگال میں جاوید خٹک کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، کینیاء  نیروبی میں ثقلین سیدہ، سنگاپور کے لیے رخسانہ افضل کو سفیر لگایا جا رہا ہے۔چیک رپبلک کے لیے خالد جمالی کو سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور الجیریا کے لیے عطاء المنعم شاہد سفیر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سوڈان خرطوم میں سرفراز احمد سپرا کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے،

دوشنبہ تاجکستان میں عمران حیدر کو سفیر لگایا جا رہا ہے، برونائی میں میجر جنرل عبد العزیز طارق کا انتخاب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میجر جنرل محمد خالد راؤ بوسنیا ہرزیگوینا میں سفیر تعینات ہونگے، خالد مجید کو قونصل جنرل جدہ لگایا جا رہا ہے، عائشہ عباس خان کو قونصل جنرل نیویارک تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابو ظہبی میں معظم کو بطور اسپشل سیکرٹری وزارتِ خارجہ لگایا جا رہا ہے جبکہ ان کی جگہ کویت میں ہمارے سفیر غلام دستگیر متحدہ عرب امارات کے سفیر ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ماسکو میں قاضی خلیل اللہ نے بہترین کردار ادا کیا ہے انہیں 6 ماہ کی توسیع دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر یہ 18 تعیناتیاں کی جا رہی ہیں، امید ہے کہ یہ تمام سفارتکار بہترین سرمایہ کاری اپنائیں گے اور پاکستان کی تصویر میں بہتری لائیں گے اور خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…