اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ رواں مالی سال 4 ہزار 100 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا امکان ہے انہوں نے کہاکہ حکومت اسے بڑھا کر پانچ ہزار ارب روپے تک لے جانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، شبر زیدی نے کہاکہ یہ آخری ایمنسٹی سکیم ہے اس کے بعد کوئی سکیم نہیں لائی جائے گی، چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ کالا دھن رکھنے والوں کے خلاف
کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بے نامی قانون 2017ء میں آیا لیکن اس کا اطلاق 2019ء میں ہوا۔ شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان کا تنخواہ دار طبقہ پانچ سے چھ فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے جبکہ تین سو ٹیکس دہندگان پاکستان کا 80 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی اور کے نام گھر رکھنا بھی بے نامی جائیداد ہی تصور ہوتا ہے اور یہ جرم کرنے والے کو پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔