پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی لڑکیوں سے چینی باشندوں کی جعلی شادیاں، معاملہ مزید سنگین صورت حال اختیار کرگیا،انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 14  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پاکستانی لڑکیوں سے چینی باشندوں کی جعلی شادیوں سے متعلق منظر عام پر آنے والا معاملہ مزید سنگین صورت حال اختیار کر نے لگے،منڈی بہاؤالدین سے

چینی باشندوں کے ساتھ شادی کرنے والی 2 بہنوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کے حوالے سے ان کی چھوٹی بہن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے بہنوں سے بات نہیں ہوپائی۔خیال رہے کہ منڈی بہا الدین سے 5 لڑکیوں کی شادی چینی باشندوں کے ساتھ کروائی گئی تھی اور ان سب کا تعلق انتہائی غریب گھرانوں سے ہے۔چینی باشندوں کے ساتھ منڈی بہاالدین کے نواحی گاؤں سوہاوہ بولانی کی رہائشی 2 بہنوں کی شادی کروائی گئی تھی اور یہ شادی اسی علاقے میں انجام پائی تھی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لاپتہ پاکستانی بہنوں، شکیلہ اور مدیحہ، کی چھوٹی بہن نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور ان کے والد مزدوری کر کے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔گھر کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں بہنیں اپنے چینی دلہا کے ساتھ لاہور میں رہائش پذیر ہیں جبکہ چھوٹی بہن نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی دونوں بہنوں کے ساتھ ایک ماہ سے رابطہ نہیں ہوا۔یاد رہے کہ منڈی بہا الدین میں ان 2 بہنوں سمیت 5 لڑکیوں نے بہتر زندگی کے حصول کے لیے چینی باشندوں سے شادی کی تھی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…