پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کراچی کے قریب زیر سمندر تیل و گیس کی تلاش،تحریک انصاف حکومت کیلئے بڑی کامیابی،زبردست خبر سنادی گئی

datetime 14  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف حکومت کیلئے بڑی کامیابی چند دنوں میں متوقع ہے،4 ماہ بعد کراچی سے 280 کلو میٹر دور زیر سمندر تیل و گیس کی تلاش کیلئے مطلوبہ ڈرلنگ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ای این آئی کمپنی پر مشتمل جوائنٹ وینچر نے تیل وگیس کی حقیقی مقدار کے تعین کا عمل شروع کردیا، ایک ہفتے میں رپورٹ مرتب کرلی جائے گی،

ذرائع کے مطابق تیل وگیس کے ذخیرہ تک رسائی حاصل کرلی گئی،حقیقی مقدار کی تعین آئندہ تین روز میں ہوجائیگا جبکہ تیل وگیس کی مقدار کی رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرلی جائے گی۔ابتدائی اندازے کے مطابق کیکڑا ون بلاک میں 9 ٹریلین کیوبک فٹ گیس اور خام تیل کی بڑی مقدار موجود ہوسکتی ہے۔ڈرلنگ کے عمل کے دوران آپریشن ٹیم کو ہائی پریشر کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر ذخائر کی مالیت 10ارب ڈالر ہوئی تو گیس و تیل کو نکالنے کیلئے سمندر میں انفراسٹرکچر بچھایا جائے گا جبکہ پاکستان کا پٹرولیم مصنوعات کا امپورٹ بل 6ارب ڈالر سالانہ کم ہونے کی بھی امید ہے۔ دوسری جانب ڈرلنگ مکمل کرنے والی کمپنی کے درآمد کردہ ڈرلنگ بحری جہاز، ہیلی کاپٹرزاور دیگر سامان کو ایف بی آر کی جانب سے تاحال کلئیرنس نہ مل سکی۔کسٹمز حکام نے اضافی کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1ارب 5کروڑ96لاکھ 25ہزار992روپے جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔دوسری جانب ڈرلنگ مکمل کرنے والی کمپنی کے درآمد کردہ ڈرلنگ بحری جہاز، ہیلی کاپٹرزاور دیگر سامان کو ایف بی آر کی جانب سے تاحال کلئیرنس نہ مل سکی۔کسٹمز حکام نے اضافی کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1ارب 5کروڑ96لاکھ 25ہزار992روپے جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…