کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں ایک اور دھماکہ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں منی مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ پولیس موبائل کے قریب ہوا، اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، زخمیوں کو ہسپتال
منتقل کر دیا گیا ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ دھماکہ موبائل پولیس کے قریب ہوا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور دس افراد زخمی ہیں، ایک اور زخمی شخص کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔