کراچی(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد عمران خان وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑ کر ملک سے بھاگ جائیں گے،سیاست میں نواز شریف کی واپسی مشکل نظر آرہی ہے ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ان کی جگہ لے لی ہے آئندہ الیکشن میں مریم نواز بھر پور کامیابی سمیٹے گی۔جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ گورنر کا بیان ملک توڑنے کی سازش ہے۔ اسپیکرسندھ اسمبلی سراج درانی نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات بھگت لیں گے لیکن سندھ تقسیم نہیں
ہونے دیں گے۔گورنر سندھ سے بیانات دلانا ملک توڑنے کی سازش ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر ایک اور خواب سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان وزیراعظم کا عہدہ چھوڑکر بھاگ جائیں گے۔ عید کے بعد مشکلات مزید بڑھیں گی۔ کچھ قوتوں کی ٹیکنوکریٹس کے ذریعے حکومت چلانے کی کوشش ہے۔ادھر احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو پیش کیا گیا۔ا سپیکر نے کہا بچپن سے سندھ کی تقسیم کا سن رہے ہیں جو کبھی نہیں ہوگی۔