اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی پاکستان کی سمندری حدود میں تیل کی تلاش اور حکومتی دعوؤں میں کتنی حقیقت ہے سب سامنے لے آئے، لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ اس تمام معاملے کی تفصیلات سے آگاہ ہیں، اس بارے میں وزیراعظم عمران خان کو کچھ معلوم نہیں ہے، لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان جو سنتے ہیں آ کر بول دیتے ہیں، انہیں تو تیل نکالنے والی کمپنی کا نام بھی نہیں معلوم۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے تمام معلومات ہیں کہ کام کا آغاز
کب اور کیسے ہوا، انہوں نے کہا کہ تیل یا گیس نکلتی ہے تو اچھی بات ہے لیکن یہ وقت ہی بتائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک کنویں کی ڈرلنگ ناکام ہو گئی تو مزید تین سے چار کنوؤں کی ڈرلنگ کی جا سکتی ہے، لیگی رہنما نے کہا کہ کنویں کی ایک ڈرلنگ پر کافی خرچ آتا ہے، تیل و گیس کے ذخائر اگر دریافت نہیں ہوتے تو وزیراعظم کو کل نیب پکڑ کر بھی لے جا سکتی ہے کہ آپ نے ملک کے پیسے کا نقصان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ذخائر دریافت ہو بھی جائیں تو انہیں نکالنے کے لیے کئی برس درکار ہیں۔