اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ رمضان میں دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے،وزیر اعظم کا ایک بیان نہیں آیا، وزیر اعظم سینیٹ میں کیوں نہیں آرہے،عمران خان کو سینٹ میں آنے پر پابند کیا جائے ۔بدھ کو سینٹ میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کی سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ لاہور میں اندوہناک واقعہ پیش آیا،واقعہ کی مذمت اور دعا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیشنل سیکورٹی
کی کمیٹی نو ماہ بعد بنی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیاگیا۔ قائد ایوان شبلی فراز نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان اور نیشنل سیکورٹی اہم معاملہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل سیکورٹی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جلد بلانا چاہیے۔شبلی فرازنے کہاکہ وزیر اعظم قومی اسمبلی میں موجود ہیں جلد سینیٹ آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر کمیٹی میٹنگ جلدازجلد بلانی چاہئے۔