اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت صحیح طریقے سے ایوان چلائے تو کسی تحریک چلانے کی ضرورت نہیں،حکومت بتادے این آر او ہوتا ہے اور کیا حکومت این آر او دے سکتی ہے؟ وزیر اعظم میں ہمت ہے تو تو ٹوئٹ کر کے امریکہ سے پوچھ لے کہ افغانستان نے کیسے پاکستان پر حملہ کیا؟۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے بات چیت کے دور ان ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت بار بار شوشہ چھوڑرہی ہے کہ اپوزیشن این آراو مانگ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ اتنا ہی بتا دے کہ این آر او ہوتا کیاہے اور کیا وہ دے سکتے ہیں؟این آر او آمر دیتاہے جو اپنے مفاد کی خاطر دوسرے کے جرائم پر مراعات دیتاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مہمند ڈیم تعمیر کر رہے ہیں اچھی بات ہے 15ارب کا ڈیم 10کروڑ میں بن رہاہے جو سابق چیف جسٹس اور وزیر اعظم بنائیں گے۔گذشتہ روز کے دہشت گردانہ حملوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میں ہمت ہے تو تو ٹوئٹ کر کے امریکہ سے پوچھ لے کہ افغانستان نے کیسے پاکستان پر حملہ کیا؟