دو گھنٹوں میں پیٹرول، گیس کی قیمتیں واپس لاسکتا ہوں،شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

28  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ دو گھنٹوں میں پیٹرول، گیس کی قیمتیں واپس لاسکتا ہوں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم اور گیس مصنوعات میں اضافہ حکومت نے جان بوجھ کے کر رکھا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے آپ دو گھنٹے کا وقت دے دیں،گیس اور پیٹرول کی پرانی قیمتیں بحال کردوں گا۔اس پر صحافی نے سوال کیا کہ اتنا جلدی کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسا بالکل ہوسکتا ہے کیونکہ کرپشن اگر نہ کی جائے اور جھوٹ بولنے کی بھی آپ کو ضرورت نہ ہو تو یہ کام بڑی آسانی سے ہو سکتا ہے۔ میں نے اپنے دورحکومت میں یہ سب کر کے عوام کو دکھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے گزشتہ دور میں گیس اور پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھنے کے برابر تھیں اور کسی بھی بجٹ میں خسارہ کم کرنے کے لیے بجٹ میں 1 روپیہ بھی نہیں ڈالا گیا۔صحافی نے سوال کیا کہ قیمتیں تو کم ہو جائیں گی مگر خزانے پر بوجھ بڑھ جائیگا تواس پر سابق وزیر پیٹرولیم نے جواب دیا کہ ایسا بالکل نہیں ہوگا، خزانے سے کچھ بھی نہیں لوں گا ویسے ہی مینجمنٹ کی سطح پر قیمتیں کنٹرول ہو جائیں گی۔انہوں نے بات جار ی رکھتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے جھوٹ بولنا اپنا شیوا بنا لیا ہے اور جھوٹے کیس بھی بنائے جا رہے ہیں، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا اور نہ میں گھبراتا ہوں۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے تو اس پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں ان چیزوں کا عادی ہوں اور 8 سال پہلے بھی ای سی ایل میں نام ڈالے گزار چکا ہوں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…