پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کی عوام کی کھال اتارنے کی تیاریاں، آئندہ آنے والے دنوں میں بجلی اور گیس کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہونے والا ہے، انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیازی اور نیب کے گٹھ جوڑ نے پاکستانی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے،ان لوگوں کا احتساب قوم کرے گی،دنیا میں پلی بارگین کیساتھ لوگوں کو اندر بھی کیا جاتا ہے، یہاں نیب نے بھتہ خوری کا نظام بنا رکھا ہے، افسران میں کروڑوں روپے تقسیم ہوتے ہیں،ابھی تو آئی ایم ایف کے ساتھ کڑی شرائط پر عملدرآمد شروع ہو گا اور رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے دفتر میں ان سے طویل مشاورتی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے اندر ان لوگوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،ان پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں کہ معیشت ڈوب رہی ہے تو چور ڈاکو کے نعرے لگانے کے علاوہ ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ایران میں جو بات کی گئی تو میں شروع دن سے کہتا ہوں کہ یہ کھلاڑی نہیں بلکہ کھلنڈرا ہے۔کل جو وانا میں زبان استعمال کی گئی میں سمجھتا ہوں کہ پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، یہ جو حادثاتی سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے خواتین کو یہ عزت دیتا ہے۔میں آج قوم کو بتا دوں کہ زندگی کا پتہ نہیں ہوتا ہے آج جو مجھے خوف معیشت کے حوالے سے دکھائی دے رہا ہے،چار سو فیصد تک دوائیاں مہنگی ہوگئیں،35فیصد ڈالر بڑھ گیا جو پاکستان کی 71سالہ تاریخ میں نہیں ہوا، ابھی تو یہ شروعات ہے ابھی تو مہنگائی کا جن رمضان المبارک میں بوتل سے باہر نکلنے والا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ جو کڑی شرائط پر عملدرآمد شروع کرنا ہے،گیس،بجلی 80,80فیصد مہنگی ہونے والی ہے،غریب آدمی کے منہ میں روٹی نہیں، ماں کی دوائی کے لئے پیسے نہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کی حرکتوں کی وجہ سے اس ملک میں سرمایہ کاری کرنے والا عام آدمی بھاگ گیا ہے،نیب اور منشاء بم میں کوئی فرق نہیں ہے، منشاء بم لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرتا تھا اور انہوں نے لوگوں کی روزی روٹی پر ناجائز قبضہ کر کے اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگا کر قوم کو شرمندہ کیا،

ہر ایک عزت دار کاروباری شخص کو نوٹس بھجوا ئے کہ اب کوئی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے پلی بارگین کے ذریعے بھتہ خوری کا نظام بنایا ہے،یہ بتائیں کہ پلی بار گین کے دوران کتنے پیسے نیب افسران میں تقسیم کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ پلی بارگین کر کے لوگوں کو چھوڑ دیتے ہیں جبکہ باہر کی دنیا میں بھی پلی بار گین بھی ہوتی ہے اور لوگوں کو اندر بھی کرتے ہیں، تو یہ نیب کا احتساب قوم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں احتساب کے حق میں ہوں اور ہمیشہ خود کو پیش کیا ہے اب بھی پیش ہوں، مشرف دور میں بھی پیش کیا، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں گناہ گار ہوں مگرایک پائی کی کرپشن نہ نواز شریف،نہ شہباز شریف اور الحمداللہ نہ حمزہ شہباز کے خلاف ثابت کر پائیں گے

لیکن نیازی اور نیب کے گٹھ جوڑ نے پاکستانی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے،یہ قوم نیب کا احتساب کرے گی۔حسین اصغر کی ڈپٹی چیئرمین نیب تقرری سے متعلق سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ اسد عمر چلے جاتے ہیں اور حفیظ پاشا آجاتے ہیں، انہی کے لوگ اسد عمر کو نالائق کہتے ہیں، وزیر اعظم خود کتے ہیں کہ حفیظ پاشا ان سے بہتر ہیں، وزیر پیٹرولیم غلام سرور کے خلاف انکی وزیر اطلاعات کہتی ہیں کہ ان پر کرپشن کے الزامات ہیں، کبھی عثمان بزدار کے خلاف بھی سنتے ہیں کہ انکوائریاں شروع ہو رہی ہیں، یہ تماشا بن گیا ہے، انہوں نے لوگوں کو اتنا ستایا ہے اور ہر ایشو پر مذاق کیا،جھوٹ بولا ہے تب ہی تو عوام آج مہنگائی کے بوجھ تلے پس رہی ہے،معیشت سسک سسک کر ایڑیاں رگڑ رہی ہے اس دن سے ڈرو عمران نیازی جس دن تمہارے جھوٹوں کا احتساب یہ قوم کرے گی۔ اللہ ملک کی حفاظت فرمائے اور اس ملک و قوم کو قائم و دائم رکھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…