اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

میئراسلام آبادتو چھپے رستم نکلے،شیخ عنصر عزیز کے اکائونٹ میں کتنی رقم موجود ہے؟بڑا دعویٰ کردیا گیا

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کے اکائونٹ میں ایک ارب روپے پڑے ہیں، پیسے عوام پر خرچ کرنا ہوں گے‘ پارلیمنٹ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہے ، اپوزیشن ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں پانی کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے، میئر اسلام آباد پانی

کی کمی کے حوالے سے کردار ادا کریں اور اس حوالے سے منصوبہ بنایا جائے۔ میئر اسلام آباد کے اکائونٹ میں ایک ارب روپے پڑے ہیں جو عوام پر خرچ کرنا ہوں گے، انہیں اب جاگ جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایوان میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے بات کرنا گوارہ نہیں سمجھتی مگر کیا اپوزیشن نے آج تک مہنگائی‘ گیس‘ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے کوئی قرارداد جمع کروائی ہے۔ یہ اس حوالے سے ایوان میں بحث نہیں کرتے ۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…