اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے 4فیصلے معطل ،میڈیا رپورٹس کے مطابق موبائل فون کارڈز پر ٹیکس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعدسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے معطل کئے گئے فیصلوں کی تعداد چار ہوگئی ہے ۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ کی طرف سے چاروں فیصلے ازخود نوٹس
مقدمات میں سنائے گئے تھے۔واضح رہے کہ پہلا فیصلہ پاکستان لیوڑ ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ سے متعلق معطل کیا گیا۔ دوسرا فیصلہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ)سے متعلق معطل کیا گیا تھا۔ تیسرا فیصلہ لاہور میں کھوکھربرادران کے مبینہ قبضوں سے متعلق مقدمہ سے متعلق تھا۔چوتھا فیصلہ کل معطل کیا گیا جو موبائل فون کارڈز پر ٹیکس سے متعلق تھا۔