پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کتنے مہینوں بعد عمران خان کے پاس استعفے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا؟بڑی پیشگوئی کرد ی گئی

datetime 20  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (اے این این ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ 4 ماہ بعد عمران خان کے پاس استعفیٰ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا ، عمران خان کے استعفیٰ کے بعد پارٹی ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گی کابینہ آدھی سے زیادہ تبدیل ہوچکی ہے جو رہ گئی ہے وہ بھی عمران خان کے حق میں نہیں ہے ۔

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں وہ پارلیمنٹ جاتے ہی نہیں ، مانگے تانگے کے لوگوں کے ساتھ جنگیں نہیں لڑی جاتی، نئے وزیر خزانہ حفیظ شیخ آئی ایم ایف کا ملازم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی جرات ہی نہیں تھی کہ وہ مجھے پارٹی سے نکالے ،عمران خان خود اپنی ٹیم پر عدم اعتماد کر چکے ہیں،4 ماہ بعد عمران خان کے پاس استعفیٰ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف جو بنی تھی آج وہ بکھر چکی ہے ، جس کی کابینہ اپنے وزیر اعظم سے نفرت کرتی ہو وہ کیا رزلٹ دیں گے ۔انھوں نے کہا کہ کابینہ آدھی سے زیادہ تبدیل ہوچکی ہے ،جو رہ گئی وہ بھی عمران خان کے حق میں نہیں ہے ۔ پاکستان کی سب سے عجیب و غریب کابینہ ہے، ق لیگ پیپلز پارٹی اور مشرف نے جن وزرا کو نااہل قرار دیا تھا وہ آج کابینہ کا حصہ ہیں ،اعجاز شاہ مشرف کے پرانے ساتھی اور مشرف کا چہرہ سب کے سامنے ہے ، اعظم سواتی نے لوگوں کے ساتھ زیادتیاں کی لیکن آج وہ بھی کابینہ میں ہے ، اکثر وزرا عمران کو بھی ناپسند ہیں لیکن ان کو لگانا پڑا ۔انھوں نے کہا کہ اسد عمر ، شفقت محمود ، جہانگیر ترین ، شاہ محمود قریشی کو کہا تھا اپنے پارٹی میں دیکھیں کیا ہورہا ہے کل آپ کو بھگتناپڑے گا ۔

تحریک انصاف نے نوجوان ساتھیوں کو مایوس کیا ۔عمران خان کے قریبی ساتھی عامر کیانی پر بھی کرپشن کے چارجز ہیں ،عمران خان کی حالت شوکت عزیز جیسی ہوگئی ہے ، 90 فیصد کابینہ عمران خان سے نفرت کرتی ہے ، جس کی کابینہ اپنے وزیر اعظم سے نفرت کرتی ہو وہ کیا رزلٹ دیں گے ۔انھوں نے کہا کہ عوام مہنگائی میں پس چکی ہے ، حالات یہ کہ لگتا ہے مجھے بھی گندم خرید کر کھانی پڑے گی ۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ بارشیں اور طوفان عمران کے وزیر اعظم بنے کی وجہ سے آئے۔ لوگ کہ رہے ہیں بڑا عذاب آگیا ہے لیکن میں کہتا ہوں ابھی چھوٹا عذاب ہے ۔انھوں نے کہا کہ مشرف سے پوچھتا ہوں کے آپ نے طالبان کو آنے کا موقع کیوں دیا ،کابینہ میں شریک کوئی کسی کا بندہ ہے کوئی زندہ مرحوم مشرف کا بندہ ہے ،خلائی مخلوقات کا اپنا ہی ایجنڈا ہوتا ہے وہ سیاستدانوں کو اقتدار دینا ہی نہیں چاہتے۔

جس کو انہوں نے قیادت دلوائی اسکو سیکھنے بھی نہیں دیتے ، سب نے دیکھا کہ وردی میں ملبوس اہلکار نے تحریک لبیک کے مظاہرین کو پیسے پکڑائے ۔انھوں نے کہا کہ ملک میں 44 سال تک صدارتی نظام رہا ، یہ کابینہ بھی عمران کی بنی ہوئی نہیں ہے ،عمران کی پاس تو دو تہائی اکثریت بھی نہیں ہے،کوئی خلائی مخلوقات آتیں ہیں وہ پھوکیں مارتی ہے اور عمران خان عمل درآمد کر دیتے ہیں ۔ پاکستان کی ویگن پھوکے والوں کے ہاتھ میں آئی ہوئی ہے ۔

اگر پھوکے والوں کو حکومت چلانے دینی ہے تو حکومت شاہ محمود قریشی کو دے دیں ۔ عمران خان کے اپنے لوگ کہتے ہیں کیا کر رہے ہو عمران خان ۔انھوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے 6 ممبران نے عمران مخالفت کی ہے ،عمران کا بچوں سمیت سب کچھ لندن میں ہے ۔انھوں نے کہا کہ عثمان بزدار جب وزیر اعلی بنا تھا انکے علاقے میں لائٹ نہیں تھی اب بجلی آگئی تو بات ختم ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…