ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

سال 2020 حکومت کیلئے کڑوا ثابت ہوگا، عمران خان کو تبدیل بھی کیا جاسکتاہے، بڑی پیش گوئی کردی گئی

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ عمران خان کو تبدیل کیا جائے، اس کی جگہ پی ٹی آئی کا دوسرہ نیا وزیراعظم لایاجائے۔یہ بات انہوں نے کراچی میں اپنی رہائش وسان ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے مزید پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سال 2020 عمران خان اور اس کی حکومت کے لیے کڑوا ثابت ہوگا،

جون کے بعد حالات ایسے ہونگیں کہ عمران خان خود ہی استعفی دیں گے۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ سال 2019 اور 2020 میں عمران خان سے غلط کا م کروائے جائیں گے،وزیراعظم سے سیا ستدانوں کو بدنام کروا کر اس کی چھٹی کروائی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے جوکرپشن اور مہنگائی ختم کرنے کے دعوے کیے تھے وہ جھوٹے ثابت ہوئے نہ کرپشن ختم ہوئی اور نہ مہنگائی ختم ہوسکی، عوام کااب اعتماد عمران خان سے ختم ہوتاجارہا ہے۔منظور وسان نے کہاکہ اپنی پارٹی کی طرف سے عمران خان کو الجھن کا شکار کروایا جارہا ہے،جس طرح حکومت ٹوٹیٹ پر چلائی جارہی ہے اس طرح حکومتیں نہیں چلائی جاتی، عمران خان کیلئے مستقبل میں مسائل کھڑے ہونگیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کے پی اورپنجاب میں پہلے والی پوز یشن ختم ہوتی جارہی ہے، عمران خان کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، ایسا نہ ہو کہ آگے چل کے عمران خان کے فیصلے نہ مانے جائیں، ایسا نہ ہوکہ عمران کو سیاست سے بھی ہاتھ دھونا پڑے،منظور وسان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کیخلاف جو پی ٹی آئی باتیں کررہی ہے و ہ سمجھ سے باہر ہے، ایسی سازشیں ملک کو نقصان دینے کے مترادف ہیں۔منظور وسان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آصف علی زرداری اور نوازپیسے دیں گے تو باہر جائیں گے، ان کے ایسے بیان پر ہنسی آتی ہے،جب باہر جانے کا وقت آئے گا تو جانے والے باہر چلے جائیں گے،باہر جانے کیلئے وزیرا عظم سے کوئی نہیں پوچھے گا، آگے چل کر عمران خان سے کوئی بھی مشورہ نہیں لے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لانے والوں کے لیے آگے چل کر پریشانی بڑھ جائے گی،وہ بہت ہی جلد محسوس کریں گے کہ عمران خان کو لانا ہماری غلطی تھی، بینظیرانکم سپورٹ پرو گرام کا تبدیل کرنا عمران کان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…