اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کر دیا۔ سول ایوی ایشن سے ایئربلیو کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے ایل این جی اور آمدن سے
زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دیا ،اس کے علاوہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فضائی کمپنی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے سول ایوی ایشن حکام کو خط لکھ دیا ہے۔ سی اے اے سے کہا گیا کہ ایئربلیو کی آمدن اور اخراجات کا تمام ریکارڈ جمع کرایا جائے۔