اسلام آباد(آن لائن ) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں پاکستان اسٹیل مل کے مستقبل کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں پاکستان اسٹیل مل کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی اور اسٹیل مل کی بحالی کی تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔
اجلاس کو اسٹیل مل کی بحالی کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائیگی جس میں دو میں سے ایک تجویز کی منظوری دی جائیگی ۔ اجلاس میں اسٹیل مل کی بحالی کیلئے چین اور روس کی کمپنیوں کی پیشکش کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت خود بھی حکومت خود بھی اسٹیل مل کوچلانے پر غور کرے گی ۔ اس سلسلے میں حکومت کو 100ارب روپے سے زائد درکار ہوں گے۔