کراچی(سی پی پی)حکومت کی کفایت شعاری مہم کے باعث ساڑھے آٹھ ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا صرف 45 فیصد ہی استعمال ہو سکا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران ترقیاتی بجٹ سے 373 ارب روپے خرچ کئے گئے جبکہ مالی سال 19-2018 کے لئے حکومت نے پی ایس ڈی پی کی مد میں 675 ارب روپے مختص کیے ہیں۔پلاننگ کمیشن
کے مطابق حکومت نے ساڑھے 8 ماہ کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 15 ارب 70 کرڑ روپے، پیپکو کے لئے 12 ارب روپے، پانی کے منصوبوں کے لئے 28 اب روپے، خصوصی علاقوں کے لئے 30 ارب روپے، آزاد کشمیر کے لئے 17 ارب 60 کروڑ روپے اور گلگت بلتستان کے لئے 12 ارب 60 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔