بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی آئی اے بزنس پلان کی تیاری حتمی مرحلہ میں داخل،نقصان کا سبب بننے والے روٹس بند اور منافع بخش روٹس بحال ،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 15  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیراعظم کی ہدایت پر قومی ایئر لائن کی بزنس پلان کی تیاریں حتمی مراحل میں داخل ہوگی جسی تشکیل کے بعد مجوزہ ڈرافٹ کو منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مجوزہ ڈرافٹ میں پی آئی اے فلیٹ کو بڑھانے اور مالی خسارے میں کمی کی تجاویز شامل کرنے کے ساتھ مالی خسارہ کا سبب بننے والے روٹس کو بند اور منافع بخش روٹس بحال کرنے کی تجاویز کو بھی بزنس پلان میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بزنس پلان میں قومی ایئر لائن کے آپریشنل اخراجات میں بھی کمی لانے کافیصلہ کیا گیا ہے جس سے ابتدا میں اخراجات میں کمی سے قومی ایئر لائن کو سالانہ دو ارب 77 کروڑ روپے بچت ہو گی جس آئندہ پانچ سال میں مزید بڑھایا جائیگا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق اوپن اسکائی پالیسی کے تحت قومی ایئر لائن کے روٹس بڑھانے کی تجویز بھی مجوزہ پلان میں شامل ہے جب کہ نئے بزنس پلان میں سول ایوی ایشن چارجز میں کمی اور ڈالر کی بجائے روپے میں ادائیگی کا مطالبہ بھی رکھا جائیگا۔ذرائع نے کہا کہ سی اے اے چارجز دنیا کے دیگر ایئر پورٹس کی نسبت زیا دہ ہیں سول ایوی ایشن کی جانب سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر بوئنگ 777 کے چارجز 5 ہزار ڈالر فی لینڈنگ، ایئر بس اے 320 کے لینڈنگ چارجز 1155 ڈالر تک ہیں، اسی طرح لاہور ایئر پورٹ پر ایئر بس اے 320 کے لینڈنگ چارجز 870 ڈالر اور بوئنگ 777 کے 3348 ڈالر ہیں جب کہ کراچی ایئر پورٹ پر بوئنگ 777 کے چارجز 3074,اوراے 320 کے 696 ڈالر فی لینڈنگ چارجز وصولکیے جا رہے ہیں، دبئی، دہلی، کولالمپور اور بیجنگ سے زیادہ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب پی آئی اے کی اندرون ملک ٹیکٹس پر 3251 روپے جب کہ انٹرنیشنل پرواز کی ٹکٹس پر 8960 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ لیز پرنئے جہازوں کی خریداری بھی پی آئی اے بزنس پلان میں شامل قومی ایئر لائن فلیٹ کو 32 اسے بڑھا کر50تک آئندہ پانچ سال تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں پی آئی اے کے گراونڈ کیے گئے جہازوں کو بھی آپریشنل کرنے کی تجویز شامل ہیں۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق مجوزہ پلان کے تحت دو بوئنگ 777، دو اے ٹی ار،دو اے 320 گراونڈ جہازوں کو آپریشنل کرنے کے لئے حکومت سے گرانٹ بھی طلب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے خسارہ کی تفصیلات بھی بزنس پلان کا حصہ، بنایا جا رہا ہے ایئر لائن کا مجموعی خسارہ 414 ارب روپے ہے247 ارب 70 کروڑ قرض،114ارب سترکروڑ بقایا جات کی مد میں واجب الادا ہیں جب کہ قرض کی مد میں ماہانہ چار ارب روپے سود کی مد میں ادا کیا جارہا ہے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق بزنس پلان کے تحت پی آئی اے بکنگ آفس کو کراچی سے پشاور منتقل کرنے پر غور کیساتھ مالیاتی خسارہ پر قابو پانے کے لئے فیول پالیسی کی تیاری آئل ڈپو کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی تجویز بھی بزنس پلان میں شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…