جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا رابطہ ،ہندوستان سے متعلق پاکستان کے موقف کو تسلیم کرلیا

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف، پاکستان کا جواب حق حفاظت خود اختیاری کے تحت اپنے دفاع میں تھا۔ پیر کو امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ایمبیسڈر جان بولٹن نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں پلوامہ واقعہ کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ھندوستان کی طرف سے 26 فروری کو کی جانے والی در اندازی ناصرف پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی تھی بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی منافی تھی ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس جارحیت کے خلاف، پاکستان کا جواب حق حفاظت خود اختیاری کے تحت اپنے دفاع میں تھا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے اس لیے وزیر اعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت انڈین پائلٹ کو ہندوستان واپس بھجوایا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود مشاورت مکمل کرنے کے بعد ہندوستان واپس پہنچ چکے ہیں ،ہم 14 مارچ کو کرتارپور راہداری معاہدہ پر گفت و شنید کیلئے ایک سرکاری وفد ہندوستان بھجوا رہے ہیں ۔ایمبیسڈر جان بولٹن نے کہاکہ میں اور سیکرٹری آف اسٹیٹ پومپیو شمالی کوریا کی قیادت کے ساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں مصروفیت کے باوجود پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ صورتحال کے سبب دونوں ممالک کی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہے تاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو ۔ایمبیسڈر جان بولٹن نے خطے میں امن و امان کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو سراہا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہندوستان میں حالیہ الیکشن کے باعث ہندوستان کی طرف سے جارحانہ عزائم کے ممکنہ خدشات سے بھی آگاہ کیا جس سے ایمبیسڈر بولٹن نے اتفاق کیا ،ایمبیسڈر جان بولٹن نے افغان امن عمل میں پاکستان کے موثر کردار کی تعریف کی دونوں رہنماؤں نے اس سلسلے میں مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…