فیصل آباد(این این آئی)سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات سے کوئی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا کوئی الحاق نہیں ہونے جا رہا، عمران خان ایسا وزیراعظم ہے کہ جو بار بار نریندر مودی کی منتیں کرنے کیلئے اس کو کال کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر ملکی مفاد میں اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہے،
مسلح افواج نے دلیرانہ مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کا منہ بند کروایا اور عمران خان نریندر کی منتیں کرنے میں مصروف ہیں۔اتوار کو منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ کی تقرب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت کو لے کر پی ٹی آئی سیاست کر رہی ہے اور میڈیا پر ان کی صحت کے حوالہ سے بات ہونے کے بعد عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو خیال آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر میاں نواز شریف کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے بیان دینا شروع کئے۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات سے کوئی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا کوئی الحاق نہیں ہونے جا رہا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ہمارے خلاف الیکشن لڑتی آئی ہے اور لڑتی رہے گی۔ سیاست میں ایسی ملاقاتیں چلتی رہتی ہیں۔ ملاقات کا مطلب کوئی الحاق نہیں ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیس اور سول اداروں میں سیاست کا اثر ختم کرنے کی بات کرنے والے والی اس حکومت میں ملک کی 70 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ تمام اداروں میں تعیناتیوں اور تبادلوں کیلئے گورنر ہاؤس سے لیٹرز جاری ہوتے ہیں اور اپنی مرضی کے افسران کی تعیناتیاں کروائی جا رہی ہیں۔ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات سے کوئی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا کوئی الحاق نہیں ہونے جا رہا،