ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

وزراء کی تبدیلی،شیخ رشید کے وزیراطلاعات بننے کی خبریں،افواہوں کا ڈراپ سین، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 9  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزراء4 کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، شیخ رشید کے وزیراطلاعات بننے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، پی ٹی وی کے حوالے سے جو حکومتی مؤقف ہے میں نے وہ پیش کیا۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں نے اپنے ادوار میں لوٹ مار مچائی۔دونوں جماعتوں نے کرپشن سے ملک کو ایسے تباہ کیا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔  کرپشن زدہ لوگوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرپشن کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ جنگلات کی قبضہ شدہ اراضی واگزار کروا لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد حکومتی اداروں کو خودمختاری دینا اور ساتھ لیکر چلنا ہے۔نیب میں بہتری کیلئے اصلاحات لائیں گے، نیب میں بہت سی خامیاں موجود ہیں ان خامیوں کو دور کیا جائے گا۔ نیب کے پراسکیوٹرز وزارت قانون کی مشاورت کے بعد لیے جائیں گے۔ معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ پی ٹی وی کے حوالے سے جو حکومتی مؤقف ہے میں نے وہ پیش کیا۔ شیخ رشید کے وزیراطلاعات بننے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ وزراء4 کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے فلاح وبہبود کے کاموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ تمام پاکستانیوں کوصحت کارڈ جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملک میں جہاں کہیں علاج کروانے کوتیار ہیں۔ نوازشریف قیدی ہیں، عدالت کی اجازت سے سہولیات فراہم کریں گے۔ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال’’ ایم ڈی پی ٹی وی ایشو پر نعیم الحق کو زیادہ ڈانٹ پڑی یا آپ کو؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…