اسلام آباد (این این آئی) بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے ملازمتوں کیلئے عمر کی بالائی حد 43سال مقرر کردی، کمیشن کی جانب سے مختلف محکموں میں اعلان کردہ ملازمتوں کیلئے درخواستیں دینے والوں کو عمر میں رعایت حاصل ہوگی۔بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق
بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے ملازمتوں کیلئے عمر کی بالائی حد38سال سے بڑھا کر 43سال مقرر کردی ہے اس کا اطلاق کمیشن کی جانب سے مختلف محکموں کیلئے اعلان کردہ حالیہ آسامیوں پر بھی ہوگا، مختلف ملازمتوں کیلئے درخواستیں دینے والوں کو عمر میں رعایت حاصل ہوگی۔