اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں سندھ میں ایک لاکھ بیس ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائینگے ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں سندھ کی تعمیر و ترقی کے سفر کی شروعات ہو چکی ہیں ،قافلہ منزل پر پہنچ کر دم لے گا۔ جمعہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ دورہ سندھ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 20 ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈدیے جائیں گے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سندھ کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی ہمارا خواب تھا جسے ہم تھرپارکر میں وزیر اعظم عمران خان، کی قیادت میں عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غربت اور افلاس کی چکی میں پسے ہوئے، تھرپارکر کے مجبور عوام کی زندگیوں کو بدلنے کا وقت آن پہنچا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں سندھ کی تعمیر و ترقی کے سفر کی شروعات ہو چکی ہیں ،اب یہ قافلہ منزل پر پہنچ کر دم لے گا ۔