پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ(ن) کی وکٹیں تیزی سے گرنا شروع ہو گئیں اہم رہنمائوں نے ایک ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یوپی آئی )مسلم لیگ( ن)آزاد کشمیر کی وکٹیں تیزی سے گرنا شروع ہو گئیں۔ بڑی تعداد میں لوگ پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پرمرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن علماء مشائخ و سابق امیدوار اسمبلی مفتی محمد الطاف خان ،سابق امیدوار اسمبلی و سابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن راجہ زاہدالرحمن،مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن راجہ عبدالقیوم خان،مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن جاوید اقبال بٹ،

قاری محمد ایوب علماء مشائخ ونگ میرپور،راجہ اسامہ خان یوتھ ونگ مسلم لیگ ن، عثمان عباسی چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ ،چوہدری جبران یوتھ ونگ پیپلز پارٹی،مرزا حماد مسلم لیگ ن یوتھ ونگ،قاری محمد حمزہ خان صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن چترپڑی اور دیگرنے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ اسلام آباد میں آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں ایک تقریب میں کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر ویمن ونگ کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر عشرت سجاد، پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان اور دیگر بھی موجودتھے۔ اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عوام کو اب اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر ہی وہ واحد جماعت ہے جو انکے مسائل حل کراسکتی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے اپنی حکومت میں جس طرح بھارت سے کشیدگی میں بے حسی اور سرمہری کا مظاہرہ کیا اس سے اب لوگ یہ سمجھ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کشمیر ہی عوام کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے۔سیئز فائر لائن کے متاثرین کے لئے وزیر اعظم عمران خان جلدایک بڑے پیکج کا اعلان کریں گے اور اسی طرح آزاد کشمیر کے عوام کی خوشحالی اور آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے لئے بھی جلد منصوبے شروع کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس ساری صورتحال میں آزاد کشمیر حکومت سئیز فائر لائن کے متاثرین کو درپیش مشکلات حل کرانے میں ناکام رہی ہے اور اسے عوامی مسائل حل کرانے سے کوئی دلچسپی نہیں۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر عوام کے مسائل حل کرانے اور انکو انکے حقوق دلوانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذشت نہیں رکھے گی۔آزاد کشمیر حکومت کو عوامی مشکلات سے کوئی سرو کار نہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پی ٹی آئی کشمیر میں جو جذبہ لے کر آئے ہیں آپ کو مایوسی نہیں ہو گی اور آپ کو پارٹی میں جائز مقام دیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…