جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

چاند نظرآیا یانہیں؟ مفتی منیب الرحمن نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 7  مارچ‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ رجب المرجب 1440 ؁ھ کا چاند نظر نہیںآیا ، یکم رجب بروز ہفتہ 09مارچ2019 ؁ء کو ہوگی ۔

دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی سے اخوند زادہ سید عبدالمبین شاہ بخاری ، علامہ عبداللہ غازی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولاناحافظ محمد سلفی ، قاری نذیر احمدنعیمی، مولانا صابر نورانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئیچیف منیجر اسپیس سپارکوغلام مرتضیٰ ، چیف میٹرولوجسٹ محکمۂ موسمیات عبدالرشید نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔ پاکستان بھر میں بعض مقامات پر مطلع ابر آلود یا غبار آلود تھا،بعض مقامات پر بارش ہورہی تھی اور بعض مقامات پر مطلع بالکل صاف تھا،پاکستان کے کسی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ،جامعۃ الرشید کے شعبۂ فلکیات کے تمام مراکز سے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم رجب بروز ہفتہ 09مارچ2019 ؁ء کو ہوگی اور شبِ معراج 03اپریل (بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب) کو ہوگی ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…