جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اگر نواز شریف رہائی چاہتے ہیں تو اس چیز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، فواد چوہدری نے راستہ بتا دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا انکی مرضی کے ڈاکٹر سے علاج کروانا انکا حق ہے لیکن ان کو جیل سے نکال کر باہر بھیجنے کا مطالبہ ہی غلط ہے ۔ یہ اگر رہائی چاہتے ہیں تو قانون میں پلی بارگین موجود ہیں یہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دل کی بات بول دیتے ہیں اور کھل کر بات کرنے کا موقع بھی دیتے ہیں ۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف دو جمع دو کے انسان ہیں۔ کالعدم تنظیمیں 1970کی دہائی میں پوری دنیا کی معاونت سے قائم کی گئی تھیں تاکہ روس کو افغانستان میں قبضے کا موقع نہ ملے مگر جنرل (ر ) مشرف پر حملے کے بعد کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنا ، کالعدم تنظیموں پر پابندی کا فیصلہ جنوری 2019میں کر لیا گیا تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا نظام بہت پیچیدہ ہے اگر اداروں کی آپس میں کوارڈینیشن نہیں ہوگی معاملات آگے نہیں بڑھیں گے ۔ نواز شریف کے آرمی کے تمام سربراہان سے تعلقات مسائل کا شکار رہے۔ نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر اپنے دورے میں زیادہ تر وقت بزنس ڈیل میں گزارا ۔ اسی طرح نریندر مودی کے دورہ پاکستان پر بھی نواز شریف نے ان سے تنہا ملاقات کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ متفقہ تھا، پاکستان کا عالمی سطح پر تاثر بہت بلند ہوا ہے۔ وزیر اعظم کی تقاریر سے ہمارا امیج بہت بہتر ہوا ہے ۔ اس بات کی تعریف بین الاقوامی میڈیا نے بھی کی کوششوں کے باجود امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف بیان نہیں دیا بلکہ بین الاقوامی موقف ہمارے حق میں رہا۔ دنیا سمجھتی ہے کہ بھارتی وزیراعظم پاگل پن کا شکار ہے جو خطے کی آبادی کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے جنگ میں جھونکنا چارہ رہا ہے۔ بھارت میں انتخابات میں کچھ روز ہی رہ گئے ہیں اسلئے نریندر مودی پاکستان کے خلاف سخت زبان استعمال کررہے ہیں ،

بھارت کے پاس بالا کوٹ واقعہ کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہاں وہاں کوئی مدرسہ تھا یا وہاں کوئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کے اندر بھی کوئی نریندر مودی کو کریڈٹ دینے کو تیار نہیں ہے، بھارتی سمجھ رہے تھے کہ وہ خطے کی سپر پاورہے ۔ جو مدارس حکومت اپنی تحویل میں لے رہی ہے ان مدارس کے بچوں کی ذمہ داری حکومت کی ہے ۔ ہمیں بچوں کو دین و دنیا دونوں کی تعلیم دینی ہے ۔ زیادہ تر مدارس کا مسئلہ نہیں ہے وہ بہت اچھے جارہے ہیں۔مشرف کی چند مدارس کے خلاف شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کا انکی مرضی کے ڈاکٹر سے علاج کروانا انکا حق ہے لین ن لیگ کا موقف ہے کہ نواز شریف کو جیل سے نکال کر باہر بھیجا جائے، یہ مطالبہ ہی غلط ہے۔ یہ اگر رہائی چاہتے ہیں تو قانون میں پلی بارگین موجود ہے یہ اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں لیکن یہ لندن جانے سے کم پر راضی نہیں ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان امن کی جانب بڑھ رہا ہے ہماری پوری توجہ معاشی استحکام کی جانب ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…