جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان اور بھارت میں کشیدگی پہلے سے کم ہوئی لیکن خطرہ برقرار،وزیراعظم عمران خان کا پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب

datetime 6  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بروقت اور درست فیصلوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی پارٹی نے اقتصادی اصلاحات بل 19۔2018 کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق دورانِ اجلاس وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا۔وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اور درست فیصلوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا، پاکستان اور بھارت میں کشیدگی پہلے

سے کم ہوئی لیکن خطرہ برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندی ملک کا اندرونی معاملہ ہے، کوئی بھی فیصلہ عالمی دباؤ کے پیش نظر نہیں کیا جارہا، دنیا کو واضح کرچکے کہ ہم وہ فیصلہ کریں گے جو ملکی مفاد میں ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی اراکین نے وزیراعظم کے امن اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اقدامات سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پیغام پہنچا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی شاندار سفارت کاری پر شاباش دی۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…