پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’توہین آمیز بیان اسلام و آئین کیخلاف اور حلف سے بھی غداری ‘‘ دینی جماعتوں نےفیصل واوڈاکی فوری برطرفی کا مطالبہ کردیا

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)ملک کی قابل ذکر13 بڑی دینی جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان،جے یو آئی کے راہنما حافظ حسین احمد،جے یو پی کے راہنما پیر جمشید احمد نورانی جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، تحریک ناموسِ رسالتؐ کے راہنما پیر سلمان منیر،مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے چیئرمین پیر ولی اللہ شاہ بخاری

جمعیت اہلحدیث کے راہنما شیخ محمد نعیم بادشاہ ،جمعیت اہل سنت کے سربراہ مولانا محمد حنیف حقانی تحریک ملت جعفریہ کے علامہ تنویر الحسن نقوی، مصطفائی جسٹس موومنٹ کے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ،تنظیم علماء و مشائخ کے راہنما پیر طارق محمود نقشبندی،مجلس احرار اسلام کے مولانا یوسف احرار، اتحاد علماء کونسل کے مفتی عاشق حسین اور حافظ شعیب الرحمن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی حکومت کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی طرف سے توہین آمیز الفاز استعمال کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے فیصل واوڈا کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر موصوف کا بیان نہ صرف اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان سے بغاوت ہے بلکہ اپنے عہدہ وزارت کے حلف سے بھی غداری ہے۔ عمران خان صرف ناراضگی نہیں بلکہ 22کروڑ مسلمانوں کے جذبات کی توہین پر فیصل واوڈا کو وزارت سے برطرف کریں ۔علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد عمران کو بڑا لیڈر کہنا فیصل واوڈا کی یہودی و قادیانی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی یہودی و قادیانی لابی کی کارستانی ہے جس سے مسلمانوں میں شدید اشتعال پایا جارہا ہے۔ اگر انہیں برطرف نہ کیاگیا تو مسلمانوں کے اندر پیدا ہونیوالا اشتعال اورشدید غم و غصہ کسی بڑی دینی تحریک کا روپ دھار سکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…