اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیاض الحسن چوہان کو ہٹائے جانے کے بعد مزید 2 استعفے سامنے آ گئے

datetime 6  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(وائس آف ایشیا )سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے مستعفی ہونے کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور استعفیٰ سامنے آ گیا، انس اسلم دولہ نے تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ اس سے قبل کمیٹی کے ایک اور رکن جاوید بدر بھی مستعفی ہو گئے تھے۔رکن تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی انس اسلم دولہ نے مستعفی ہونے کے فیصلے سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے استعفے کے بعد میرا کونسل

رکن رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ سابق وزیراطلاعات فیاض الحسن کو ہندو برادری کیخلاف متنازع بیان بازی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طلب کر کے وضاحت طلب کی تھی اور بعد ازاں استعفیٰ بھی طلب کر لیا تھا۔ پنجاب کے نئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے آج عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل رہنما تحریک انصاف جاوید بدر نے بھی ایڈوائزری کونسل سے استعفیٰ دیا تھا۔ تھیٹر ایڈوائزری کونسل فیاض الحسن چوہان نے تشکیل دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…