پاکستان نے اپنی نئی افغان پالیسی کا اعلان کردیا

5  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ افغان مسئلہ کا حل صر ف مذاکرات ہے ،18 سال کی فوجی کارروائیوں میں مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوسکے،افغان تنازعہ کے باعث پاکستان کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے، امریکی موقف سے افغان امن عمل میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، دوحہ ،ابو ظہبی میں امن کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ،امید ہے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے ،

کوشش کی جا رہی ہے کہ طالبان فائر بندی کریں ،امن کا عمل قدرے تکلیف دہ اور طویل ہو گا ،ہمیں صبر سے کام لینا ہو گا۔منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ افغان مسئلہ کا حل صرف مذاکرات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ 18 سال کی فوجی کارروائیوں میں مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوسکے،انہوں نے کہا کہ افغان تنازعہ کے باعث پاکستان کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افغان تنازع کے باعث اسلحہ پھیلاؤ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لاکھوں مہاجرین ، غیر قانونی تارکین وطن ، منفی اقتصادی اثرات اور اربوں ڈالرز نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ افغان امن کوششوں کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی موقف سے افغان امن عمل میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت میں ہم نے کردار ادا کیا ہے اور ہم دوحہ اور ابو ظہبی میں ہونیوالی امن کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ طالبان فائر بندی کریں اور نیشنل یونٹ گورنمنٹ سے بات چیت کریں ،اس سلسلے میں شٹل ڈپلومیسی کرتے ہوئے ایران ، افغانستان ، چین ، روس اور قطر کا دورہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے سیاسی مذاکرات میں شامل کرنا مثبت پیشرفت ہے ، انہیں مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امن کا عمل قدرے تکلیف دہ اور طویل ہو گا ،ہمیں صبر سے کام لینا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…