منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے او آئی سی اجلاس میں نہ جا کر بھی وہ حاصل کر لیا جو بھارت جا کر بھی حاصل نہ کر سکا،بھارت کو ممبر شپ ملی تو پھر کیا ہوگا؟شا ہ محمود قریشی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان نے او آئی سی اجلاس میں نہ جا کر بھی وہ حاصل کر لیا جو بھارت جا کر بھی حاصل نہ کر سکا،پاکستان کا موقف واضح ہے،بھارت کبھی او آئی سی کا ممبر نہیں بن سکتا،

اگر مسلم آبادی کی بنا پر بھارت کو ممبر شپ ملی تو پھر اسرائیل بھی او آئی سی کی ممبر شپ کا امیدوار ہوجائیگا پیر کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کے نتیجہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاکستان کے حق اور بھارت کے خلاف قراردادیں پاس کی ہیں، او آئی سی کے اجلاس میں جن کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی وہ وہاں جا کر کچھ حاصل نہیں کر سکے جبکہ ہم نے نہ جا کر بھی سب کچھ حاصل کر لیا ہے، او آئی سی کی ان قراردادوں میں ایوان کے پورے موقف کی وضاحت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے کوشش ہو رہی ہے کہ ہندوستان مسلمانوں کے نام پر او آئی سی کا ممبر یا مبصر بن جائے لیکن ایسا نہیں ہو سکتا، کیا اسرائیل اور میانمر میں مسلمان نہیں ہیں؟، اگر یہ ملک او آئی سی کے ممبر نہیں بن سکتے تو بھارت بھی کسی صورت او آئی سی کا ممبر نہیں بن سکتا، یہ ایوان کا متفقہ فیصلہ تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان کو او آئی سی کی جانب سے کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے پر تکلیف ہوتی ہے، او آئی سی کی حالیہ قراردادوں سے بھارتی مظالم بے نقاب ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے پوچھا جا رہا ہے کہ اگر او آئی سی کے اجلاس میں یہی قراردادیں منظور ہونا تھیں تو وہ ابوظہبی کیا لینے گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…