’’عدنان سمیع خان پاکستان کا بھارت میں خفیہ ایجنٹ ہے اس نے کیا ’’کارنامے‘‘ انجام دیے؟‘‘ بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا، دلچسپ صورتحال

2  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عدنان سمیع خان بھارت کی شہریت حاصل کر چکے ہیں اس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ان پر فقرے کستے رہتے ہیں لیکن پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانیوں نے ان کے خلاف ایسی مہم شروع کی ہے جس سے ان کی پریشانی میں اضافہ ہو جائے گا، سوشل میڈیا پر اس مہم سے بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہو گیاہے، سوشل میڈیا پر عدنان سمیع خان کو پاکستان کا بھارت میں خفیہ ایجنٹ قرار دے دیاگیا ہے،

معروف صحافی مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ کس طرح کچھ اوباش ہمارے عظیم خفیہ ایجنٹ عدنان سمیع کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، اب تک وہ ہمارا پرفیکٹ جاسوس رہا ہے لیکن اب اس کی حقیقت کھلنی شروع ہو گئی ہے۔مبشر لقمان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میری تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ عدنان سمیع کو ایکسپوز نہ کریں، وہ ہمارے لیے انتہائی کٹھن حالات میں کام کر رہا ہے، اس کے وزن میں بھی درجنوں کلوگرام کمی ہو چکی ہے کیونکہ وہاں وہ صرف سبزیاں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں، ایک زمانے میں جو آدمی بہت بڑی بھینس ہوا کرتا تھا، اس نے کتنی بڑی قربانی دی ہے۔ایک صارف سعد بن طارق نے کہا کہ میرے خیال سے ہمیں اپنے ہیرو کو ایسے رسوا نہیں کرنا چاہیے، ابھی اس کا مشن مکمل نہیں ہوا، ایک صارف ڈاکٹر فرحان ورک نے ٹویٹ میں عدنان سمیع خان کے بارے میں لکھا کہ میں نے پاکستانیوں کو بہت روکا کہ ہمیں بھارتیوں کو نہیں بتانا چاہیے کہ عدنان سمیع خان کی والدہ کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے، اس کا باپ ایک ریٹائرڈ پاکستانی آرمی آفیسر ہے اور وہ خود آئی ایس آئی کے خالصتان ڈیسک پر کام کر رہا ہے لیکن کسی پاکستانی نے میری بات نہیں سنی۔ ایک اور صارف بینش ملک نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عدنان سمیع کے خاندان کی تفصیل کی تو کوئی بات نہ تھی لیکن کسی پاکستانی نے اس کی انتہائی خفیہ ادارہ جاتی تفصیلات بھی ظاہر کر دی ہیں کہ پاک فوج میں وہ میجر رینک پر ہے، اس نے 1989ء سے پاک آرمی جوائن کی ہوئی ہے اور اب آئی ایس آئی میں ہے۔ایک اور صارف نے تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عدنان سمیع خان کو جوتے پڑوا کے رہو گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…