اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی روس کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان کی طرف سے بے جا الزامات اور دھمکیوں کے باوجود انہیں مصدقہ ثبوت فراہم کرنے اور تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کا یقین دلایا ہے۔
جمعہ کو وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان نے پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان کی طرف سے بے جا الزامات اور دھمکیوں کے باوجود انہیں مصدقہ ثبوت فراہم کرنے اور تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کا یقین دلایا ہے۔اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس خطے میں قیام امن کا متمنی ہے اور اس سلسلے میں اپنا ممکنہ کردار ادا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک اپنے تنازعات بذریعہ مذاکرات حل کریں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے روسی وزیر خارجہ سے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کے مابین تناؤ کے خاتمے کیلئے آپ کی طرف سے کی جانیوالی پیشکش کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھا ہے اور تمام ممبران نے روس کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی روس کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان کی طرف سے بے جا الزامات اور دھمکیوں کے باوجود انہیں مصدقہ ثبوت فراہم کرنے اور تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کا یقین دلایا ہے۔ جمعہ کو وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔